یو اے ای میں رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں انجمن فلکیاتی امورکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عموماً رمضان اور عید الفطر کا چاند عرب ممالک کے ساتھ یا ایک دن بعد نظر آتا ہے۔