سندھ ہاؤس پر ہونے والا حملہ، سندھ پر حملے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو

زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت: پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر ہونے والا حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا دو ایم این ایز کے ہمراہ سندھ ہاؤس پردھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سندھ ہاؤس پر کیے جانے والے حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حملہ آوروں کا ریڈ زون میں سندھ  ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے اور عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کروا کر اپنا اصلی بغض ظاہر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسے عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے؟

عوام نیوٹرل نہیں رہے گی، بیچ میں آئے گی: شہباز گل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے چادر اور چہار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے، عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہو سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے بھی سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے وہ ایوان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کرا کر دراصل سندھ پر لشکر کشی کی کوشش کی گئی، عمران خان نے آج پاکستان کے وفاقی تشخص کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون جمہوری اقدار کا حامل ہے؟ اور کون ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے؟


متعلقہ خبریں