اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا دو ایم این ایز کے ہمراہ سندھ ہاؤس پرحملہ، گیٹ توڑ کر اندر داخل

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ دفعہ 144 کے دائرہ کار کو وسیع کیےجانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون کے باہر ایک کلومیٹر تک کا رقبہ بھی ریڈ زون کی حدود میں شامل ہو گا۔

عوام نیوٹرل نہیں رہے گی، بیچ میں آئے گی: شہباز گل

ریڈ زون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال، شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک اور ڈھوکری چوک شامل کیے گئے ہیں۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مری روڈ تھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا اور چائنہ ایمبیسی کے علاقے کو بھی ریڈ زون قرار میں شامل کیا گیا ہے۔

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گی ہے کہ ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہیں۔ نوٹی فکیشن کے تحت ریڈزون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں