متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے اعلان کردہ لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

ق لیگ سے باپ کی ملاقات: کل تمام اتحادیوں کی مشترکہ بیٹھک کا امکان

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے او آئی سی کانفرنس کے باعث قافلوں کو 23 مارچ کے دن اسلام آباد آنے سے روک دیا ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا 25 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مارچ تک لو گ اسلام آباد میں داخل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ ہمارے مہمان ہیں جو 24 مارچ تک اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ کا احترام ہم سب پر لازم ہے اور مہمانوں کو عزت دینا ہمارا فرض ہے۔

عدم اعتماد سے پہلے پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام قافلے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور ملک بھر سے تمام قافلے 25 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم یہاں چند دن رہیں گے، واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک صورتحال بہت واضح ہو جائے گی، اتحادی ان کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف کے جلسے سے مقابلہ نہیں ہے۔

تحریک عدم اعتماد ہی نہیں، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، عمران خان

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ گھنٹوں کے حساب سے صورتحال بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے ان کے تعلقات تقریباً ٹوٹ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی نے جو کہا ہے وہ سب کو سمجھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں