عمران خان کی بڑی جیت: اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور کرلی

عمران خان کی بڑی جیت: اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور کر لی

نیویارک: اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد منظوری کی گئی۔

امریکا میں نئی تاریخ رقم، اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرار منظور ہونے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق او آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد پاکستان نے پیش کی اور اقوام متحدہ نے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی قرارداد منظور کی۔

وزیراعظم کی روس کے گرینڈ مفتی سے ملاقات: اسلاموفوبیا پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہو گا۔

اسلامو فوبیا پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تسلسل کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دیگر اہم مقامات پر آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں ںے متعدد مرتبہ عالمی فورمز پر اسلامو فوبیا کے مضر اثرات سے بھی دنیا کو آگاہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں