ق لیگ سے باپ کی ملاقات: کل تمام اتحادیوں کی مشترکہ بیٹھک کا امکان

ق لیگ سے باپ کی ملاقات: کل تمام اتحادیوں کی مشترکہ بیٹھک کا امکان

اسلام آباد: کل تمام اتحادیوں کی مشترکہ بیٹھک کا امکان ہے جب کہ اتحادیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے مزید مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔

عدم اعتماد سے پہلے پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے اعلیٰ سطحی وفد کی ق لیگ کی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

عمران خان نے چودھری شجاعت کو ہمیشہ عزت دی، فواد چودھری

ملاقات میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، خالد مگسی، زبیدہ جلال، روبینہ احسان اور احسان ریکی سمیت دیگر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مزید مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

’’5 سیٹوں والے بلیک میلر’’،شیخ رشید، ہمارے پیسے بھول گئے؟مونس الہیٰ،حکومتی اتحادی آمنے سامنے

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے ملاقات میں طے کیا گیا کہ مشاورت میں دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے کل مشترکہ بیٹھک ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں مزید مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے آئندہ دو دن میں حتمی نتیجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تحریک عدم اعتماد ہی نہیں، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، عمران خان

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران خالد مگسی نے کہا کہ چودھری شجاعت کا جلسے منسوخ کرنے کی گزارش کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بروقت مداخلت کر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔


متعلقہ خبریں