کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو 314 رنز درکار ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا نے جیت کے لیے 506 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کی ہے جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے 71 عبد اللہ شفیق رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
The crowd cheers, the lion roars. @babarazam258 owns the day. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/ndM0RNWPTG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ ملکی سیریز کرانے کا خواہشمند
Top knock by the youngster 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS @imabd28 pic.twitter.com/SjDDfqVpU5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
اس سے پہلے پاکستان نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 36، نعمان اور امام نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے تین، ڈیبیو کرنے والے سیمپسن نے دو جب کہ لائن، گرین اور کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔