عمران خان کو اکبر ایس بابر نے چیلنج کر دیا


اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کو اکبر ایس بابر نے چیلنج کر دیا۔

فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھارتی شہریوں سے فنڈز کیوں وصول کیے اور مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں کسی کی ایما پر یہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران میرے خلاف ایک بھی ثبوت سامنے لائیں۔ عمران خان 7 سال سے کیس سے بھاگ رہے ہیں اور وہ قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں لیکن اب عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے، شہباز گل

اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج ہے وہ ٹی وی پر مباحثہ کریں اور میں تمام تر ریکارڈ عوام کے سامنے رکھوں گا۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آ گیا لیکن اسے کیوں چھپایا جا رہا ہے ؟عمران خان استعفی نہیں دیتے؟ الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کا فیصلہ سنا دے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ انتشار کی صورتحال سے نکالے گا۔


متعلقہ خبریں