حزب اختلاف صرف عمران خان کیخلاف متحد ہوئی ہے، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حزب اختلاف صرف عمران خان کے خلاف متحد ہوئی ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری حکومت جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی تبدیلی ہو رہی ہے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو روکنا ہے نہ کسی کو کچھ کہتے ہیں اور ہم سنجیدہ لوگ ہیں، کوئی بھی کسی رکن کو نہیں روک سکتا۔ ہمارا کوئی ساتھی ہمارے خلاف ووٹ نہیں ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈی چوک آئیں تو اعمال نامہ ساتھ لائیں، مریم اورنگزیب

پرویز خٹک نے کہا کہ پارلیمنٹ پر جب حملہ ہوا تو میں یہاں تھا ہی نہیں لیکن خالی جگہ پر کرنے کے لیے میرا نام کیس میں ڈالا گیا۔ اگر عوام ہمارے ساتھ نہ ہوتے تو اب تک فیصلہ کرچکے ہوتے اس لیے اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا ہے جو جانا چاہتا ہے استعفیٰ دے اور ہمارے خلاف ووٹ ڈالے۔ حزب اختلاف صرف عمران خان کے خلاف متحد ہوئی ہے جبکہ حزب اختلاف والے ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے غیر جانبدار ہے اور جو پارٹی کے خلاف جائے گا وہ اپنے ساتھ اور اپنے حلقے کے ساتھ زیادتی کرے گا۔


متعلقہ خبریں