ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اسد عمر

فائل فوٹو


وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اندرونی چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے۔مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے۔کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبر سے کراچی ملک بھر کے پاکستانیوں کی پارٹی ہے ،ن لیگ بنیادی طور پر جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے ان سب کا ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔ق لیگ پنجاب کےچنداضلاع کی پارٹی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان پردو سپر پاورز نے حملہ کیا،مودی نے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان پر پریشر ڈال سکے۔روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا ہے  کہ ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔پاکستان نے ثابت کر دیا ہے ملکر کسی بھی بھی مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں