فیصلہ کرلیا، اسمبلیاں مدت پوری کرینگی، شہباز شریف سے ملاقات ہوسکتی ہے: پرویز الٰہی


اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہئیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لیے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

 عمران خان فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔

 


متعلقہ خبریں