عمران خان فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے: بلاول


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص گالی دینا اور بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے۔

حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر جمہوری آدمی ہیں اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صرف فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت صرف دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اسے کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے کسی غیر جمہوری شخص کے ساتھ مل کر کسی غیر جمہوری شخص کو اتارنا جمہوریت کی جیت ہے۔


متعلقہ خبریں