آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو پاکستانی کھانے پسند آگئے، دال روٹی کی تصویر شئیر کر دی۔
مارنوس لابوشین نے دال روٹی کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ دوپہر میں بھی یہی کھائیں گے، کیونکہ یہ بہت مزے کی ہے۔
Daal and roti for lunch too. Delicious pic.twitter.com/w5KgimFo1N
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 11, 2022
یاد رہے آسٹریلین ٹیم 24 سالوں بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے لیے اس وقت کراچی میں موجود ہے، اس سے پہلے وہ پنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔
راولپنڈی میں بھی کھلاڑیوں نے کئی ویڈیوز شئیر کیں، کہ وہ یہاں کتنا اچھا وقت گزار رہے ہیں، جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کی جانب سے بار بی کیو کی اسٹوری لگائی گئی کہ وہ یہاں کے کھانوں سے کس قدر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔