اسلام آباد: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے جب ایک صحافی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد استفسار کیا کہ کیا حکومت کے دن گنے گئے؟ تو انہوں نے برجستہ طور پر جواب دیا کہ ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں۔
دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن، حاجی ہاشم، ملک نصیر، سید محمود شاہ ، مولانا انور، زاہد درانی اور مولانا لطف الرحمان شریک تھے۔
عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم
ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ مستقبل کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔
’غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی گھبرا گئے ہونا؟ ‘
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کچھ دیر قبل ایم کیو ایم پاکستان کے بھی وفد نے تفصیلی ملاقات کی ہے۔