کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد واقع تب پیش آیا، جب ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرنے والی میاں بیوی، ایک ہی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے۔جی ہاں آسٹریلین جوڑا، پاکستانی ٹیم کے خلاف ایک ہی دن میدان میں ان ایکشن نظر آئے، لیکن ٹورنامنٹ الگ تھے۔
گزشتہ روز آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹارک اور ان کی ہلیہ الیسا ہیلی ایک ہی دن پاکستان کے خلاف میدان میں آئے. یہ ممکنہ طور پر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب شوہر اور اہلیہ ایک ہی ملک کے خلاف ایک ساتھ میچ کھیل رہے ہوں۔
پاکستانی فاسٹ بالر نے بھی ان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے تاریخی لمحہ قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ جہاں مچل اسٹارک پاکستان میں موجود پاکستانی ٹیم کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں، وہیں ان کی اہلیہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
Fact:
This morning while Mitch Starc was batting in the test match against Pakistan, his wife Alyssa Healy was batting against Pakistan Womens in the Womens World Cup encounter. It could be the very first such incident taken place in the cricketing history #PAKvAUS pic.twitter.com/tGhctKTixd— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 8, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ ویمنز ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔