اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح طور پر کہا ہے کہ غیر آئینی اقدام اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
تحریک عدم اعتماد، 172 سے زائد ووٹ لیں گے، اپوزیشن کے تین بڑوں کا اعلان
ہم نیوزکے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اسپیکر اسد قیصر سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا اسپیکر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھائیں گے؟ تو انہوں نے برجستہ طور پر کہا کہ غیر آئینی اقدام اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔
انہوں ںے کہا کہ رولز پر عمل درآمد کریں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں ںے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، عمران خان ہی میچ جیتیں گے: شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سے آج بھی مشاورت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوگا (ق) لیگ کے مشورے سے ہو گا۔