عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا،وزیراعظم

تبدیلی اقتدارکی بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔ طاقتورکہتاہےمیری بلیک میلنگ میں نہ آئے  توحکومت گرادوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے  فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتورکہتاہےمیری بلیک میلنگ میں نہ آئے  توحکومت گرادوں گا۔ لیکن یاد رکھیں آپ کےسامنےجوآدمی کھڑاہےوہ کبھی این آراونہیں دےگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکووں کا دستہ ،چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کریں گے میں تیار رہوں گا۔کپتان جب میدان میں ہوتاہے تو وہ ہر چیز کے لیے خود کو تیا ر کرتا ہے۔عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں طاقتورقانون کےنیچےنہیں آناچاہتا۔طاقتورکوسزانہ دینےاورکمزورکوسزادینےسےمعاشرہ تباہ ہوتا ہے۔ یہاں طاقت ور چوری کرکے بچ جاتاہے اور غریب کو سزا ہوجاتی ہے۔طاقت ور چور بڑی بڑی چوریاں کرتاہے۔مجرم کو قبول کرنا تباہی کی بنیاد قائم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ویمن ڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  تاریخ میں لکھا جائےگا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے اقدامات کیے۔اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا اور اس کا درجہ عبادت کے برابر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جائیداد میں حقدار بنایا ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں نہیں دی جاتی ۔رسول ﷺنےسب سے پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ۔خواتین کو جائیداد میں حق لازمی ملنے کا قانون تو بن گیا لیکن اس پر عمل کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے  کہ ہمیشہ سوچتاتھا اللہ نے موقع دیا تو خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔دوسری شادی کے بعد خواتین کے ساتھ ناانصافی اوران کےحقوق نظر اندا ز ہوتے ہیں۔طلاق ،خلع اور دیگر معاشرتی مسائل میں خواتین کے لیے کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں