پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ان کی بیٹی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جس میں بھارتی ویمن ٹیم بھی شامل ہے۔
آف دا فیلڈ بھارتی ویمن ٹیم ، بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں، انہوں نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور سیلفی بھی لی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
What a lovely moment! Cricket has boundaries on the field, but it breaks them all off the field.
Sport unites!#CWC22 pic.twitter.com/isgALYeZe1
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 6, 2022
اس تصویر کو سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی شئیر کیا اور لکھا کہ یہ کتناخوبصورت لمحہ ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام کو توڑ دیتی ہے۔
سچن ٹنڈولکرنے آخر میں کھیل سب کو متحد کرتا ہے بھی لکھا۔