میلسی: وزیراعظم عمران خان نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف کو مجرم نمبر ون قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر باہر چلا گیا۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر لیا
ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کبھی گیدڑ بھی لیڈر بن سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ گیڈر دوسری بار ملک سے فرار ہوا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ اٹک جیل میں ٹشو کے ڈبے ختم ہوگئے نوازشریف کے آنسوؤں کو صاف کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تین بار کے وزیراعظم کے بچے کہتے ہیں ہم تو پاکستانی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کو لوٹنے کے لیے آتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی عیدیں، گھراور جائیدادیں سب ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا پتہ کرانا ہے تو مقصود چپڑاسی کو پکڑ کر لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے بینک میں 375 کروڑ روپے آگئے۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے وہ پالش کرنا شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے ہوئے یہ حکومت میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 1600 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بیٹے کو اور مقصود چپڑاسی کو باہر بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ڈرے ہوئے ہیں کہ ان کا کیس آنے والا ہے اس لیے یہ بھی عدم اعتماد لانے میں لگا ہوا ہے۔
سابق صدر پاکستان آصف زرداری پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری ہر چیز پر 10 فیصد لے لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زداری پر مضمون آئے، ان پر فلمیں بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو دو بار نوازشریف نے جیل میں ڈالا۔
جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کی آئینی ترمیم پیش کرنیکا اعلان
انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس ہم نے نہیں بنایا آصف زرداری نے بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرے محل کا پیسہ پاکستان آنا تھا، انہیں این آر او ملا اور وہ پیسہ ہضم کرگئے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے حالات خراب ہیں، ہم عدم اعتماد لے کر آئیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے میلسی میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ڈیزل کے پرمٹ کو بیچ کر پیسے بنانے والے کو مولانا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان صرف پیسہ ہی نہیں بناتا بلیک میل بھی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے لیے یہ مدرسے کے بچے لے آیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے پوچھا کیوں آئے ہو؟ تو انہوں نے کہا عمران خان یہودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضروت ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے پاکستان کے قرضے میں اضافہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی پیسہ ہم ٹیکس میں اکٹھا کرتے ہیں ان کی قسطوں میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ نے ملک کو مقروض کردیا تو پھر یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے؟
انہوں نے کہا کہ فضلو تمہاری اور میری عمر ایک ہی ہے لیکن فضلو تمہارا تو وزن بھی زیادہ ہے تمہیں اپنی آخرت کا سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی پیسہ بناتے ہوئے تمہیں آخرت کا سوچنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہیں وہ لوگ جو مل کر میرے خلاف عدم اعتماد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ قوم کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کی وجہ سے ہم مقروض ہوگئے اور قوم غریب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قوم اچھے برے کی تمیز نہیں کرتی قوم اوپر نہیں جاتی۔
انہوں نے کہا کہ جو ان کی حمایت کررہے ہیں کیا وہ چاہیں گے ان کے بچے فضلو ڈیزل ہوجائیں؟ یا آصف زرداری بن جائیں؟ انہوں ںے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ 30 سال میں انہوں نے کیا کیا؟
آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنے گھروں میں واپس چلی جائے گی، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 25 سال پہلے سیاست میں ان کا مقابلہ کرنے آیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ جب تک مجھ میں خون ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔