سعودی عرب جانے والوں کو اب پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی ضرورت نہیں


سعودی عرب نے بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

کورونا وائرس کے کیسز  میں کمی سعودی حکومت نے  متعدد پابندیوں میں نرمی کردی۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ ملک میں  آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ جس میں کورونا کے علاج کی مکمل سہولت فراہم کی گئی ہو۔

اس کے ساتھ  ہی حرمین شریفین  سمیت  تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط  بدستور عائد رہے گی۔

ملک میں کھلے اور بند مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردیا گیا ہے  تاہم کھلے مقامات پرماسک پہننا ضروری نہیں جبکہ بند مقامات پرماسک استعمال کیاجائے گا۔ 


متعلقہ خبریں