اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کنسٹرکشن انڈسٹری بورڈ بنا کر ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور پلاننگ کمیشن کے ماتحت کنسٹریکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ بنایا جائے گا۔
پلاننگ کمیشن نے سب کمیٹی کی سفارشات کے برعکس منٹس جاری کر دیئے جس کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پلاننگ کمیشن کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔
سب کمیٹی کی اکثریت نے سی آئی ڈی بی بورڈ پی ای سی کے ماتحت بنانے کا فیصلہ دیا۔ رجسٹرار پی ای سی کے مطابق پلاننگ کمیشن نے یکطرفہ طور پر میٹنگ کے منٹس جاری کیے۔ ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن صرف پی ای سی کا استحقاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیحدہ بورڈ بنانے سے پی ای سی کی بقا کو خطرات لاحق ہوں گے۔ خط میں کہا گیا کہ سی آئی ڈی بی بورڈ کو انجینئرنگ کونسل کے ماتحت بنایا جائے اور پلاننگ کمیشن سب کمیٹی کے منٹس کی درستگی کر کے دوبارہ جاری کرے۔