گھی، چائے کی پتی، گرم مصالحہ، دودھ، دہی اور مرغی سمیت 19 اشیا مہنگی ہو گئیں

Ghee

برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں حیرت انگیز کمی


اسلام آباد: گھی، بچوں کا خشک دودھ، گرم مصالحہ جات، دہی، چائے کی پتی، مٹن، تازہ دودھ، برائلر مرغی اور ایل پی جی سلنڈرسمیت 19 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

ہوشیار: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد اضافہ

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15.23 فیصد ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر بھی 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2306 روپے سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی فی کلو قیمت میں 16 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ بچوں کا خشک دودھ 5 روپے 69 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، مہنگائی مزید بڑھے گی: شاہد خاقان

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں گرم مصالحہ ،دہی، چائے کی پتی، مٹن، اور تازہ دودھ بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 28 پیسے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 10 روپے 71 پیسے اور پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی10/10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تیل، گھی، ٹماٹر، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے لہسن، دالوں، چینی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے جب کہ چاول ، جلانے کی لکڑی اور ماچس سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں