پنڈی ٹیسٹ: امام الحق کی سنچری، پاکستان نے 245 رنز بنا لیے


تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لیے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، اور پہلی وکٹ کے لیے سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کی۔

عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر امام کا ساتھ دینے کے لیے اظہر علی کریز پر آئے اور دنوں نے دوسری وکٹ کے لیے 140 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری بنائی۔

امام الحق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ اظہر علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ امام 140 جب کہ اظہر علی 64 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔

ٹاس

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ میچ میں اپنا اچھا پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، ٹیم میں 2 اسپنر شامل کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابتدا میں دباو ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ کھیل چیلنج ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں   تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں