اسٹیو اسمتھ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے کو تیار، پریکٹس کی ویڈیو شئیر کر دی


آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ دورہ پاکستان پر بے حد خوش ہیں، اس کا اظہار وہ اپنے آن لائن انٹرویو میں کر چکے ہیں۔

اور اب وہ پاکستان میں پاکستانی بالرز کا تیار کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں،  اسٹیو سمتھ نے ٹوئٹر پر اپنے پریکٹس سیشن کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری تیاریاں مکمل ہیں، اور اب وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہیں۔

ویڈیو میں وہ پنڈی اسٹیڈیم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس سے پہلے انٹرویو دیتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریزکل سے شروع ہورہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہو گا جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں