حکومت موجودہ پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہے، فواد چودھری

جے یو آئی کے غنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فضل الرحمان پر پرچہ ہونا چاہیے: فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالہیٰ کو پیکا قانون کیلئے مینڈیٹ دے دیا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی 90 دن تک تجاویز لے آئے، اعتراض نہیں،وہ سفارشات منظور کرلیں ،حکومت بھی ہاں کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان سے ملاقات ہوئی اس میں ان کا تاثر تھا کہ کوئی ریگولیشن ہونا ہی نہیں چاہیے۔

چودھری برادران نے واضح یقین دہانی کرائی کہ وہ اتحادی ہیں اور رہیں گے، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ 1947 سے سن رہے ہیں کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،  کوئی ملک نازک صورتحال سے نہیں گزررہا، سب کچھ نارمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر شخص اپنی عزت ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہے، ریگولیشنز ہونا بہت ضروری ہے، ہم نے ساری عمر حکومت نہیں رہنا، چاہتے ہیں کہ کوئی بھی حکومت اس کا غلط استعمال نہ کرسکے۔


متعلقہ خبریں