گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ، گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹس منجمد
اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔