وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے اتحادیوں اور اسلامی بھائیوں سے بھیک مانگ رہی ہے، ہمارے اتحادی صرف ان کا وقت ضائع کررہے تھے انہیں سمجھ نہیں آئی۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چودھری برادران کے پاس جا کر بہت اچھا کیا، سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، عمران خان کو جہانگیر ترین اور ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی ہدایت کر دی، شیخ رشید
وزیراعظم نے شیخ رشید کا مشورہ مان لیا؟ عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ٹھس ہوچکی ہے، ہمیں گھر بھیجنے والے خود گھر جائیں گے، ان کے 12ممبر کم ہیں۔ اپوزیشن اپنی سیاسی موت مرچکی ہے.
شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کے معاشی ریلیف کے بعد عمران خان اور مضبوط ہو چکے ہیں۔