انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے روسی صدر کو صدارت سے ہٹا دیا

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے روسی صدر کو صدارت سے ہٹا دیا

ماسکو: انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو اعزازی صدرارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر کیے جانے والے حملے کے بعد ولادی میر پیوٹن کو فیڈریشن کی اعزازی صدارت اور سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ  پانچ دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی دیگر شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔

روس کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک نے روسی صدر، متعدد اہم شخصیات اور روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔

فٹبال میچز میں روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پر پابندی

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بلیک بیلٹ جوڈو ماسٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کی ٹیم کے ساتھ  2019 میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں