ٹائیگر ابھی زندہ ہے، محمد حفیظ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔

گزشتہ رات ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرزنے پی ایس ایل 7 کا تاج اپنے سر سجا لیا، جس  جیت میں محمد حفیظ نے اہم کردار ادا کیا، اور انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے ناقدین کو لکھا ہے کہ ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔

ملتان سلطان کے ساتھ فائنل میں لاہور قلندر کے لیے محمد حفیظ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 69 سکور کیے، جبکہ بالنگ میں بھی شاندار کارکرگی دکھائی اور 4 اوورز میں دو کھلاڑی آوٹ کیے۔


متعلقہ خبریں