پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے: علی زیدی

پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے: علی زیدی

جیکب آباد: وفاقی وزیربرائے  بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے عاجز آچکے ہیں۔

عمران خان باکردار انسان ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہو چکی: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسد عمر اور مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ
ہیپا ٹائٹس کے کیسز سب سے زیادہ جیکب آباد میں ہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ 2023 کا الیکشن جیت کر سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ
سندھ حکومت بتائے کہ شہریوں کو صحت کارڈ کیوں نہیں دیا جارہا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق شرکا سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ وفاق کے خلاف مارچ کس بات پر کیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 14 سالوں سے سندھ کے عوام کو پریشان حال کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ کے عوام کے لیے ترقیاتی اقدامات کررہی ہے اور سندھ کے عوام پرجاری ظلم ختم ہونے جا رہا ہے۔

ہم بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں، وزیر خارجہ

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاق نے سندھ کو رواں سال دو ہزارارب دیے لیکن وفاق کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں؟ کسی کو نہیں معلوم۔

اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو ایک سال مزید انتظار کریں۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان زرداری مافیا کو بھگانے کے لیے سندھ آرہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ خوشحال نظر آتے تو کبھی سندھ حقوق تحریک کا آغاز نہ کرتے۔

جمہوریت کے نام پر آمریت ہے، تبدیلی حکمرانوں کی جیبوں میں آئی ہے: بلاول

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں