کیف: یوکرین نے روسی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل
ہم نیوز نے اس ضمن میں عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت روس کو فوری طور پر حملے روکنے کا حکم دے گی۔
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے روس کا ٹرائل شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ روس اپنی جارحیت اور نسل کشی کا جواب بھی دے۔
روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ شب روس نے بدترین و وحشیانہ بمباری کی اور قابض افواج نے شہری علاقوں سمیت ایمبولینسز تک کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض افواج ہر چیز کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
صدر زیلینسکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی۔
ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ منقطع ہونے پر سٹارلنک ایکٹیوکردیا
ہم نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر نے واضح کیا کہ اس جگہ پر روس سے بات چیت ممکن ہے جہاں سے یوکرین کے خلاف جارحیت نہ کی گئی ہو۔