کیف: جنگ زدہ علاقوں میں ہمیشہ انسانی المیے جنم لیتے ہیں اور ایسے سچے دلگداز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ اصحاب دل تڑپ اٹھتے ہیں اور روحوں پر گہرے زخم لگ جاتے ہیں۔
نیٹو سے مایوس یوکرینی صدر کی روس کو مذاکرات کی دعوت
ہم نیوز کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ جنگ زدہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیش آیا ہے کہ جہاں ایک باپ اپنی کمسن بیٹی کو اہلیہ کے ہمراہ الوداع کہتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رویا ہے۔
کون ہے جو ہمارا ساتھ دے ؟ یوکرینی صدر کی دہائی
باپ بیٹی کی جدائی کے جذباتی لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ہیں۔
⚠️#BREAKING | A father who sent his family to a safe zone bid farewell to his little girl and stayed behind to fight …
#Ukraine #Ukraina #Russia #Putin #WWIII #worldwar3 #UkraineRussie #RussiaUkraineConflict #RussiaInvadedUkraine pic.twitter.com/vHGaCh6Z2i
— New News EU (@Newnews_eu) February 24, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جب اپنی کمسن بیٹی کو خود سے جدا کرنے لگا تو اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکا اور علیحدگی کا سوچ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ کیف میں موجود فوجی اہلیہ اور بچی کو بس کے ذریعے کسی محفوط جگہ مقام پر بھیج رہا ہے لیکن اپنے فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے خود ان کے ہمراہ نہیں جا رہا ہے اور شاید یہ بھی نہیں جانتا کہ اب کب، کہاں اور کن حالات میں ملاقات ہوگی؟ اس لیے بیٹی سے لپٹ کر پیار کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو رہا ہے۔
سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے: انخلا کے لیے مدد مانگ لی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین باپ بیٹی کے پیار اور جدائی کے لمحات کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی غمزدہ ہوئے ہیں اور اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
روس کا یوکرین پر حملہ، 137 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،پٹرول کی قلت
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔