فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات، دوسرا دور شروع


لاہور: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے۔

آصف زرداری آج پہلے شہباز شریف اور فضل الرحمان، پھر پرویز الٰہی سے ملیں گے

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سب سے پہلے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ہونے والی ملاقات میں چودھری برادران سے تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوسرے دور میں مولانا فضل الرحمان ، چودحری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی شریک ہیں۔

حزب اختلاف نے ہمارے اراکین کو پیسوں کی آفر کر دی، فواد چودھری

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چودھری برادران کو امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے اس ضمن میں یہ بھی بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

واضح رہے کہ آج شب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چودھری برادران کو عشائیے پر بھی مدعو کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں