وزیر داخلہ شیخ رشید کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

رحمن ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ کا سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت، انہوں نے  مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔


متعلقہ خبریں