عوام چور اور چوکیدار کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، پرویز خٹک


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام چور اور چوکیدار کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔

نوشہرہ میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں کررہے ہیں، فضل الرحمان کو اپنے گھر میں بدترین شکست ہوئی، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔

پرویزخٹک نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی اور پابندیوں کا تاثر غلط ہے،  مثبت تعمیری صحافت زندہ معاشروں کی ترقی کی ضامن ہے۔

بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں کرداد ادا کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہے، عمران خان کی پالیسوں سے معیشت مستحکم اور مہنگائی سے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں