سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی: پانی کی قلت، واٹر بورڈ نے کے الیکٹرک پر ذمہ داری ڈال دی

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے یہ حکم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینئر افسر اسلم اعوان کی دائر درخواست پر جاری کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کا 11 جنوری کو جاری کردہ نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ او پی ایس کی بنیاد پر تعیناتی میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے واضح طور پر فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایسا اقدام کرنا بد قسمتی ہے۔

 پانی کی فراہمی کے لیے قائم واٹر بورڈ کا آن لائن سسٹم ناکام

عدالت نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ اسد اللہ خان کو فوری طور پر ہٹا کر ایم ڈی واٹر بورڈ کے لیے اشتہار جاری کیا جائے اور مقابلے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے تقرری 2 ہفتوں میں کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی کی پوسٹ گریڈ 20 کی ہے اور سینئر آسامی پر جونیئر افسر کو نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام: ڈیڑھ ماہ میں 11 ہزار وارداتیں

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار اسلم اعوان نے دائر درخواست میں یہ استدعا بھی کی تھی کہ اپنے من پسند افسران کو نوازنے کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ کی آسامی کو نان کیڈر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں