بھارت: احمد آباد بم دھماکوں کیس کا فیصلہ، 38 مجرموں کو سزائے موت


بھارت میں جولائی 2008 کو احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

بھارت کی خصوصی عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنادی جبکہ 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ دھماکوں میں مرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

8 فروری کو جج نے کل 78 ملزمان میں سے 49 کو تعزیرات ہند کے مختلف جرائم بشمول قتل، بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے مجرم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے بھارتی عوام کو پھر بےوقوف بنا دیا

26 جولائی 2008 کو  احمدآباد میں 26 جولائی 2008 کو 70 منٹ کے دوران 21 بم دھماکے ہوئے تھے جس میں  56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکے مختلف مقامات  بشمول ریاستی حکومت کے زیر انتظام سول اسپتال، احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ایل جی اسپتال، بسوں، پارک کی گئی سائیکلوں، کاروں اور دیگر مقامات پر کیے گئے۔


متعلقہ خبریں