ناروے کی جدید 956 فٹ لمبی کروز شپ 2023 میں بحیرہ روم میں اتاری جائے گی


اٹلی میں تیار ہونے والی ناروے کروز شپ نو سو چونسٹھ فٹ طویل ہے، تین منزلہ لگژری بحری جہاز میں تین ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہوگی۔

روشنیوں سے منور، آرام دہ کمرے، خوبصورت پولز، ریس ٹریک اور گلاس برج ، یہ ہے نارویجین کروز شپ جسے اٹلی میں ایک کمپنی تیار کر رہی ہے، نو سو جونسٹھ فٹ طویل بحری جہاز تین منزلوں پر مشتمل ہے، جہاز میں تین ہزار سے زائد افراد کی گنجائش موجود ہے۔

جہاز میں خوبصورت پولز اور گلاس برج موجود ہے، لگژری بحری جہاز میں چوالیس ہزار مربع فٹ پر مشتمل واک وے بھی ہے، جہاز کا وزن ایک لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو ٹن ہے، جہاز میں ایک سوسات فلیٹس ہوں گے، جن میں دیدہ زیب بیڈرومز ڈیزائن کیے گئے ہیں.

جہاز میں کولڈ روم، بارز اور سپا بھی ہو گا، لگژری شپ کا ڈائننگ ایریا کشادہ اور خوبصورت ہے، کلرفل شیشے کی سیڑھی جہاز کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، جہاز میں بچوں کے لیے پارک بھی ہوگا، کروز شپ آئندہ برس بحیرہ روم میں اتارا جائے گا۔


متعلقہ خبریں