مراد سعید کی درخواست پر مقدمہ، سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار


وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پرایف آئی اے نے سینئرصحافی اورتجزیہ کارمحسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دوران گرفتاری محسن بیگ اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ محسن بیگ نے ایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ بھی کردی۔ جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ محسن بیگ کےخلاف دہشتگردی اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔

محسن بیگ کے خلاف اقدام قتل۔حبس بے جا سمیت دفعات سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے، مقدمے میں محسن بیگ کا بیٹا حمزہ اور سات نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے نجی پروگرام میں مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔نجی ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیئے گئے۔پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا۔جس کے ذریعے عوام میں مراد سعید کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو عمران خان زیادہ خطرناک ہوں گے، فیصل جاوید

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے بعد چھاپہ مارا گیا۔اس دوران ملزم محسن بیگ۔اس کے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کی اور2 افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب کیا۔گولیاں ختم ہونے پر ملزم محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا اور تھانہ مارگلہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا،۔محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ اے ٹی اے 7 ، اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل کی گئی ہے۔

صورتحال کی سنگین کے پیش نظر پولیس کمانڈوز محسن بیگ کے بیٹے حمزہ کی گرفتاری کے لیے پہنچی تاہم ملزم کے فرار کے بعد گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں