عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، اسد عمر

عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، اسد عمر

اوچ شریف: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔

شہباز شریف چودھری برادران سے ملاقات کے لیے روانہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اپنے ممبران تو سنبھالے نہیں جاتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور کرانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صبح سے رات تک عوم کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لاسکے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سبسڈی پیکج دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت میں خصوصی ترقی ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں