کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روے 54، کپتان سرفراز احمد نے 50 اور عمر اکمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی۔

اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

تاہم شاہد آفریدی اور نور خان کی عمدہ گیند باز کی بدولت ایک موقع پر اسلام آباد کی 109 رنز پر چھ وکٹیں گر گئیں۔

اس موقع پر فہیم اشرف نے 28 گیندوں پر 55 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 200 رنز تک پہنچا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور جیمز فولکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

پی ایس ایل سیزن 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور قلندرز دوسری پوزیشن پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔


متعلقہ خبریں