وزیراعظم نے شہباز شریف کو گرفتار کرنیکی ہدایت دی ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے: عطا اللہ تارڑ

ایوان میں ہمیں 9 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، عطا اللہ تارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اطلاع ہے وزیراعظم نے مشیر احتساب کو ہدایات دی ہیں کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے۔

پاکستان کے اربوں روپے بچائے، قبر میں چلا جاؤں حقائق نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دو مرتبہ قید کاٹنے والے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں میاں شہبازشریف کو نیب نے صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ مہنگائی اور بھوک سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

شہباز شریف ،چودھری برادران میں ملاقات کا امکان

ن لیگی رہنماعطا اللہ تارڑ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے مقابلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے۔


متعلقہ خبریں