فیصل واوڈا کو تنخواہیں اور مراعات دو مہینوں میں واپس کرنیکا حکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے فیصل واوڈا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات آئندہ دو ماہ کے اندر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق یہ ہدیات فیصل واوڈا نا اہلی کیس کے تحریری فیصلے میں دی گئی ہے۔ 27 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے فیصل واوڈا کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو 3 رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر نا اہل کیا اور نا اہل آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے۔

فیصل واوڈا نااہلی کوئی بڑی بات نہیں، فوادچودھری

تحریری فیصلے میں درج ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جاتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے تحریر کردہ فیصلے کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے اور امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا۔

فیصل واوڈا کی سیاست میں اتار چڑھاو ، کب کیا ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ناکام رہے۔


متعلقہ خبریں