فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔
فرانس کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست پاکستان کو نکال دیا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔
ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس آنے جانے کے لیے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
مسافروں کو فرانس کے سفر کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا۔
واضح رہے کہ کورونا کے باعث فرانس نے پاکستان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔