لانگ مارچ کے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، اپوزیشن پہلے ایجنڈا پیش کرے: عامر خان


لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اپوزیشن ایجنڈا پیش کرے پھر ہم رابطہ کمیٹی میں اس پر بات کریں گے۔

ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عامر خان نے کہا کہ جس طرح ن لیگ وفاق میں مسائل کا شکار ہے بالکل اسی طرح ہمیں صوبے میں مسائل درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں شہبازشریف سے سندھ بلدیاتی ایکٹ پر بات ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہماری درخواست پر بہتر فیصلہ آیا لیکن سی ایم ہاؤس کے باہر جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکال لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

ن لیگ کی سی ای سی کا حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا کہ ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ساری صورتحال و گفتگو کو رابطہ کمیٹی اوراپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے اور پھر جو فیصلہ ہوا اس سے مطلع کریں گے۔

عامر خان نے واضح طور پر کہا کہ معاشی صورت حال سے عام لوگ پریشان ہے، مہنگائی ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور اس پر ہمیں تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے سوالوں کا جواب دینا ہوتا ہے۔

نئی ایم کیو ایم شدت پسند نہیں، کسی اور نام سے سیاست کرنے کو تیار نہیں: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کا ہر علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں