ن لیگ کی سی ای سی کا حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی ای سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

حکومت ہفتہ یا مہینہ نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا، اس پر پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہے۔

پوری کوشش ہو گی حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے، شہبازشریف

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان! تم تاریخ ہو، مکافات عمل کا شکار ہوئے، عبرتناک شکست کھا چکے: مریم نواز

واضح رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی قیادت ملاقات، حکومت کیخلاف تمام آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا پاورشو کا فیصلہ، عوام کے پاس ہمارے علاوہ کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں