پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی


کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح کراچی کنگز اس ایونٹ میں مسلسل شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے لیے کراچی کنگز کو 178 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 7، سلطانز نے زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز ہی بنا سکی۔

میچ میں پال اسٹرلنگ نے 39 اور شاداب خان نے 34 رنز بنائے جب کہ ایلکس ہیلز 30 ،کولن منرو 33 ،اعظم خان 16 اورآصف علی 10 رنز کا اضافہ کرسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق محمد نبی کے 47 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے کیونکہ کراچی کنگز کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہیں جا سکے۔ اعداد و شمار کے تحت شرجیل خان 6 ، کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ
شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ کراچی کنگز کو لاہور، پشاور ، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان نے شکست سے دوچار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں