اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حکومت میں شیئر ہے، عامر خان

اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حکومت میں شیئر ہے، عامر خان

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت میں ہمارا شیئر ایک وزیر کا ہے اور ہم اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حکومت میں ہمارا شیئر ہے۔

حکومت سندھ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عامر خان نے کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانے کے لیے اس حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے الیکشن میں فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہم نےمظاہرہ کیا اور ہم وہاں صرف کراچی کی نہیں بلکہ پورے سندھ کی بات کررہے تھے لیکن جب کالے قانون کے خلاف احتجاج کیا تو سندھ حکومت نے لاٹھی چارج کیا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

عامرخان نے کہا کہ ایم کیوایم نے سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی اور اب سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں ہمارے ایک ساتھی کی شہادت بھی ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا کہ مولانا صاحب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان نے بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے واضح کیا کہ ملک کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم اس کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں لیکن ہم کسی کی بھی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں