اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی وضاحت دیں کہ استعفے کا فیصلہ خود کیا یا کروایا گیا؟
یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول کا بنتا ہے: فواد چودھری
ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے استعفیٰ نہیں دینا، انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو شخص ملک کا وزیراعظم رہ چکا ہو، اسے اپوزیشن لیڈر کی جگہ جچتی نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے ووٹ خریدے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر ضرور بنیں مگر خریدو فروخت سے نہ بنیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ یوسف رضا گیلانی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ آپ آنکھ ملانے سے بھی گھبراتے ہیں۔
استعفیٰ بھجوادیا، اپوزیشن لیڈر رہنا نہیں چاہتا، ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں: گیلانی
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اصولوں پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑی، وزارت خارجہ سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔