تین اسلامی ممالک میں ایک ساتھ بجلی منقطع، ہر طرف اندھیرا پھیل گیا


الماتے: تین اسلامی ممالک میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے لیکن تاحال وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

بجلی صارفین ہوشیار: سبسڈی میں کمی اور پرانے سلب کے فوائد ختم کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز سمیت دیگر عالمی خبر رساں اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کرغستان، ازبکستان اور قازقستان میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر اچانک منقطع ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرغستان اور ازبکستان کے دارالحکومتوں میں پہلے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی قازقستان کے اقتصادی مرکز الماتے میں بھی بجلی اچانک منقطع ہو گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچانک بجلی کی عدم فراہمی کے سبب تینوں ممالک میں دور دور تک اندھیرا پھیلا ہوا ہے لیکن بنیادی وجوہات تاحال سامنے نہیں اسکی ہیں۔

سبی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری سخت پریشان

غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک میں بجلی کی کٹوتی قازقستان میں ٹرانزٹ لائنوں کے اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں